بھٹکل:11/اکتوبر(ایس او نیوز)تعلقہ کے ماوین کوروے کریکال کے نیتاجی میدان میں نیتاجی یوا سنگھ کا 25سالہ شاردا اتسوا پروگرام کا افتتاح کرتےہوئے بھٹکل پی ایل ڈی بینک صدر سنیل بی نائک نےکہا کہ 25سالوں سے ایک سنگھ کا کام کرتے رہنا قابل ستائش ہے۔ مہمان خصوصی کے طورپر خاندانی منتظم افسر ناگراج نے کہاکہ ملک کی مٹی میں ایک خاصیت ہے ، جو کسی کے زور زبردستی کو روک سکتی ہے۔ کئی ایک نے ہندو سنسکرتی کو برباد کرنے کی کوشش کی لیکن اس میں وہ ناکام ہوئے یہی اس مٹی کی خاصیت ہونے کی بات کہی۔ تعلقہ پنچایت اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیرمن وشنو دیواڑیگا نے بھی خطاب کیا۔